سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مانیٹرنگ سخت کر دی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مانیٹرنگ سخت کر دی گئی
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مانیٹرنگ سخت کر دی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سندھ بلدیاتی انتخابات پہلے مرحلے میں 14 ضلعوں میں انتخابات کے حوالے سے مانیٹرنگ سخت کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم کے قیام کے بعد اب صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر میں بھی مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا۔

کراچی مانیٹرنگ سیل ہفتہ سے لے کر ووٹوں کی گنتی اور رزلٹ کے اناونس کرنے کے عمل تک قائم رہے گا،یاد رہے اتوار 26 جون کوسندھ کے 14 اضلاع (گھوٹکی، سکھر، خیرپور، جیکب آباد، کشمور، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، شکارپور، نوشہروفیروز، شہیدبینظیرآباد، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر) میں پولنگ کا دن ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب اسمبلی جھگڑا کیس، پی ٹی آئی ارکان کی ضمانتوں میں توثیق

پولنگ کے حوالے کسی بھی کی شکایت کی صورت میں کراچی میں قائم کردہ مانیٹرننگ سیل سے ان نمبر پر 021- 99203369اور021- 99203373-77 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Related Posts