ڈرامہ سیریل دلِ مومن کا اختتام، اداکارہ مومل شیخ ساتھی فنکاروں کی شکرگزار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل دلِ مومن کا اختتام، اداکارہ مومل شیخ ساتھی اداکاروں کی شکرگزار
ڈرامہ سیریل دلِ مومن کا اختتام، اداکارہ مومل شیخ ساتھی اداکاروں کی شکرگزار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومل شیخ نے ڈرامہ سیریل دلِ مومن کے اختتام پر فیصل قریشی، جاوید شیخ  اور صبا فیصل سمیت دیگر ساتھی فنکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں دلِ مومن کی کاسٹ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ مومل شیخ نے کہا کہ آج دل کے جذبات تلخ و شیریں ہیں کیونکہ ایک اور غیر معمولی پراجیکٹ اپنے اختتام کو پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:

مسجد نبوی ﷺ کے واقعے پر ملک کی مشہور شخصیات کا کیا ردعمل سامنے آیا؟

انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ مومل شیخ نے کہا کہ میرے لیے دلِ مومن جیسے ڈرامے میں کام کرنا بڑے اعزاز کی بات رہی کیونکہ اس ڈرامے سے محبت اور خاندانی رشتوں کے احترام کا پیغام پہنچایا گیا۔

معروف اداکارہ مومل شیخ نے کہا کہ دلِ مومن کے اداکاروں سے لے کر کام کرنے والے عملے تک ہر شخص اس ڈرامے کی کامیابی میں برابر کا شریک ہے اور ناظرین و سامعین نے ہمیں جو ردِ عمل دیا، اس کا حقدار بھی ہے۔

اداکارہ مومل شیخ نے کہا کہ مجھے خوشی اور فخر ہے کہ یہ پراجیکٹ میرے دل کے بہت قریب رہا اور میرے کیرئیر کے سب سے یادگار پراجیکٹس میں سے ایک سمجھا جائے گا۔ انہوں نے ڈرامے کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Momal Sheikh (@momal15)

مومل شیخ نے ڈائریکٹر اور ساتھی فنکاروں بشمول فیصل قریشی، مدیحہ امام، گوہر رشید، صبافیصل، زوہا رحمان، عینی زیدی، سعد اظہر، ندا حسین اور دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فنکار کی طاقت وہ لوگ ہوتے ہیں جو اس کا ساتھ دیں۔

 

Related Posts