عوام کی تائید نہ ہونے کے باعث مولانا فضل الرحمان مارچ نکال کر شرمندہ ہوں گے۔گورنر سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام کی تائید نہ ہونے کے باعث مولانا فضل الرحمان مارچ نکال کر شرمندہ ہوں گے۔گورنر سندھ
عوام کی تائید نہ ہونے کے باعث مولانا فضل الرحمان مارچ نکال کر شرمندہ ہوں گے۔گورنر سندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے پاس عوام کی تائید نہیں ہے جس کے باعث وہ آزادی مارچ نکال کر شرمندہ ہوں گے۔

شہر قائد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا وزارتِ عظمیٰ تک پہنچنے کا خواب کبھی شرمندۂ تعبیر نہیں ہوگا جبکہ ان کا آزادی مارچ بری طرح ناکام ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی 67ویں سالگرہ شاہ محمود قریشی اور عثمان ڈار کی مبارکباد

مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ مولانا مدرسوں کے بچوں کو مارچ میں ورغلا کر لائے تو ان کی بہت بڑی ناکامی سمجھی جائے گی جبکہ تحریک انصاف کی حکومت احتجاج کے نام پر دھونس دھمکی قطعاً برداشت نہیں کرے گی۔

احتساب کے حوالے سے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی حکومت کا اختیار ہے۔ ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کے ساتھ رعایت نہیں کی جاسکتی جبکہ بدعنوانی کرنے والوں کو عوام کے سامنے جوابدہ ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سمیت اپوزیشن کے تمام رہنماؤں میں سے جس جس نے بھی لوٹ مار کی ہے، سب کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لا کر ہی ملک کی معیشت بہتر ہوسکتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر  برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمان پر الزام لگایا کہ وہ مدارس کے بچوں کو قربانی کا بکرا بنا رہے ہیں اور سیاست کے لیے انہیں استعمال کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ فضل الرحمان کی سیاست کے دو بڑے مقاصد اپنی ذاتی سیاسی حیثیت کی بحالی اور مدرسہ اصلاحات کو روکنا ہیں کیونکہ ایک بار اگر مدارس ہاتھ سے نکل گئے تو مولانا کی سیاست کاکوئی پرسانِ حال نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: فضل الرحمان مدارس کے بچوں کو قربانی کا بکرا بنا رہے ہیں۔فواد چوہدری کا الزام

Related Posts