وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ان کے اس دورے کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان جاری یا ممکنہ مذاکرات سے متعلق اہم پیغام پہنچانا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی ہفتے کے دن سہ پہر کو تہران پہنچے، جہاں ان کی اعلیٰ سطح ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی صورتحال اور ایران امریکا مذاکرات کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سرکاری سطح پر اس دورے کی تفصیلات مکمل طور پر جاری نہیں کی گئیں تاہم اسے خطے میں سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








