سوشل میڈیا کی وجہ سے لوگوں کے گھر تباہ ہورہے ہیں، محسن عباس حیدر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گلوکاری سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنےوالے محسن عباس حیدر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے لوگوں کے گھر تباہ ہورہے ہیں۔

گزشتہ دنوں محسن عباس حیدر کو ایاز سمو کے ہمراہ ایک ٹاک شو میں مدعو کیا گیا جس میں انہوں نے سوشل میڈیا کے بارے میں اپنی رائے بتائی، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا جعلی ہے، اس پر سب کچھ جھوٹ ہوتا ہے۔

اداکار کے مطابق سوشل میڈیا کی وجہ سے بہت سے گھر اور زندگیاں تباہ ہوچکی ہیں کیونکہ لوگ اس پر اپنی زندگی کا صرف اچھا پہلو دکھاتے ہیں، اپنی ناکامیوں کو چھپا کر وہ صرف اچھی چیزیں ہی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی فلم فیسٹیول میں متنازع پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کی نمائش

محسن عباس حیدر نے کہا کہ اس منظر کشی کی وجہ سے لوگوں کے گھر تباہ ہورہے ہیں۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر لوگ سوشل میڈیا پر اپنی اصل زندگی کو دکھادیں تو اس سےعوام کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

واضح رہے کہ محسن عباس حیدر کو 2019 میں اپنی سابقہ اہلیہ کی جانب سے گھریلو تشدد جیسے الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Posts