محمد سرحان ایمریٹس پاکستان کے نئے وائس پریذیڈنٹ مقرر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Emirates announces medical expenses for Corona's diagnosis during travel

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : ایمریٹس ایئرلائن نے محمد سرحان کو پاکستان کے لئے اپنا نیا وائس پریذیڈنٹ تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ ایمریٹس کی انتظامیہ کی جانب سے جاب روٹیشن اور پوزیشنز پروگرام کا حصہ ہے تاکہ انتظامیہ مسافروں کی ضروریات پر بہتر انداز سے خدمات پیش کرنے کے ساتھ مارکیٹ کی حرکیات پر مستعدی سے کام کرسکے۔

ایمریٹس کے وائس پریذیڈنٹ پاکستان محمد سرحان نے کہا، “پاکستان اور ایمریٹس کے درمیان 34 سال پر محیط خصوصی تعلق اس وقت سے قائم ہے جب 25 اکتوبر 1985 کو دبئی سے کراچی کے لئے ہماری پہلی پرواز روانہ ہوئی۔

آج ہم پاکستان کے پانچ شہروں سے ہفتہ وار 67 پروازیں آپریٹ کرتے ہیں۔ پاکستان ہماری سب سے اہم مارکیٹوں میں سے ایک ہے اور ہم اپنے مسافروں کو سہولت، آرام، جدت انگیز مصنوعات اور خصوصی خدمات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں۔

“انہوں نے کہا، میں پاکستان کے لوگ، اسکی ثقافت اور اسکے مختلف پہلوؤں سے ہمیشہ معترف رہا ہوںاور ملک میں سیاحت کے بھرپور مواقع اور پھیلتی ہوئی سیاحتی انڈسٹری سے نہایت متاثر ہوں۔

دلچسپ تاریخ سے لیکر بھرپور کلچر تک اور مزیدار کھانوں سے لیکر انتہائی حیران کن قدرتی مناظر تک پاکستان کے پاس پیش کرنے کے لئے بہت کچھ ہے۔

ہم عالمی سطح پر مسافروں کے لئے پاکستان کو سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کا عمل جاری رکھیں گے اور ان کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ اس بہترین ملک کا سفر کریں اور دلچسپ تجربے سے محظوظ ہوں۔

” محمد سرحان نے مزید کہا، ـ”ہمارے پاکستانی مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد دنیا بھر میں سفر کے لئے معیاری خدمات کی خواہاں ہے اور ہمارا عزم ہے کہ اپنے صارفین کو بہترین انداز سے عالمی معیار کی خدمات فراہم کریں اور انہیں اپنے کرایوں کی ادائیگی کے بدلے بہترین انداز سے دنیا بھر میں 159 مقامات کے سفر کی خدمات پیش کریں۔

اپنے کردار سے پورا انصاف کرنے کی توقع کے ساتھ میں مقامی ٹیموں، تجارتی پارٹنرز اور اسٹریٹجک ایسوسی ایٹس کے ساتھ کام کررہا ہوں اور مجھے امید ہے کہ مارکیٹ میں ہماری موجودگی مزید بڑھے گی اور اس کے نتیجے میں ہمارے صارفین کا سفر مسرت سے بھرپور رہے گا۔” اس سے قبل محمد سرحان ایمریٹس کے کنٹری منیجر برائے تھائی لینڈ، میانمار اور کمبوڈیا رہے۔

مزید پڑھیں:اے پی ایس: دُعا ہے دُنیا میں پھر کوئی آنکھ ایسا سانحہ نہ دیکھے۔ماہرہ خان

کمرشل منیجر کی ترقی سے قبل انہوں نے سال 2006 سے ایمریٹس میں کمرشل آپریشنز آفیسر کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ سال 2009 اور 2014 کے درمیان انہوں نے تین براعظموں میں کنٹری منیجر برائے آئیوری کوسٹ، یونان اور ویتنام کے طور پر کام کا تجربہ حاصل کیا۔

ان سالوں میں محمد سرحان نے کمرشل آپریشن اور ٹیموں کا انتظام دیکھا اور سفر کو مزید آرام دہ بنانے کے لئے انہوں نے مقامی کمیونٹی کو بہتر انداز سے خدمات کی فراہمی کے لئے مواقع تلاش کئے اور ایمریٹس کے وسیع نیٹ ورک پر پھیلے ہوئے انٹرنل اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کام کیا۔

محمد سرحان کا ایوی ایشن انڈسٹری میں تجربہ 13 سال پر محیط ہے۔ وہ چیلنجنگ مارکیٹوں میں ایئرلائن کے آپریشنز کو کامیابی سے آگے بڑھانے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

Related Posts