معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے امکانات کومسترد کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے امکانات کومسترد کر دیا
معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے امکانات کومسترد کر دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن:انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے امکانات کو یکسر مسترد کردیا۔

انگلش کرکٹر معین علی نے ایک آرٹیکل میں اپنی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ پر بات کی، انہوں نے کہا کہ میں اپنے فیصلے کو تبدیل نہیں کروں گا۔

اس حوالے سے کوچ برینڈن میکلم کو بتا دیا ہے، میری کوچ سے بات چیت ہوئی میں نے کہا سوری میں ٹیسٹ کرکٹ ختم کر چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کوچ اس بات کو سمجھتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہت محنت کی ضرورت ہے جبکہ میں 35 برس کا ہو چکا ہوں، میں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں، یہ انصاف نہیں ہو گا کہ میں فیصلہ تبدیل کروں۔

معین علی کا کہنا تھا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ کا دروازہ بند کر چکا ہوں، انگلینڈ کے لیے 64 ٹیسٹ کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میرا انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کھیلنے کا خواب پورا ہو چکا ہے۔معین علی نے گزشتہ ستمبر میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:حسن علی قومی ٹیم کی انگلینڈ کے ہاتھوں سیریز میں شکست پر افسردہ

واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی اگلی ٹیسٹ سیریز پاکستان کے خلاف ہے، 3 ٹیسٹ دسمبر میں راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

Related Posts