مودی کی والدہ کا انتقال، نواز شریف کا بیان سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مودی کی والدہ کا انتقال، نواز شریف کا بیان سامنے آگیا
مودی کی والدہ کا انتقال، نواز شریف کا بیان سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی ٹوئٹ کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ گزشتہ روز فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئی تھیں، 99 سالہ ہیرابین مودی گجرات کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ ی، جس کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم مودی کی والدہ کی وفات کے حوالے سے ٹوئٹ سامنے آئی ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کی والدہ کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا، اس ناقابل تلافی نقصان پر ہماری نیک تمنائیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔‘

مزید پڑھیں:بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے خود کو حکومت کی بی ٹیم ثابت کردیا۔عمران خان

یاد رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیا تھا۔

Related Posts