ترقی کی دوڑ میں شامل رہنے کے لئے جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے، صدر مملکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے باوجود پاکستان کی معاشی شرح نمو بہتری کی جانب گامزن رہی، صدر عارف علوی
کورونا کے باوجود پاکستان کی معاشی شرح نمو بہتری کی جانب گامزن رہی، صدر عارف علوی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ترقی کی دوڑ میں شامل رہنے کے لئے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے، موجود ہ دور میں مینوفیکچررز، فروخت کنندگان اور صارفین کے مابین رابطے بہت بہتر ہوگئے ہیں۔

لاہور میں اوپن یونیورسٹی کی ایسوسی ایشن کی33 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علو ی کاکہناتھا کہ نوجوان خود کو تعلیم اور ہنر سے آراستہ کریں، تاجروں کو منافع کے ساتھ ساتھ عوامی بھلائی کا بھی خیال رکھناچاہیے۔

صدرمملکت نے کہا کہ جو افراد یا قومیں ہر دور کی ضروریات اور تقاضوں کا ادراک نہیں کرتیں وہ ترقی کی دوڑ میں جو پیچھے رہ جاتے ہیں، ترقی پذیر ممالک میں غربت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علم کے اعتبار سے تاریخ میں اسناد کا بہت بڑا مرتبہ اور اہمیت تھی تاہم پرنٹنگ پریس کی ایجاد اور بعد ازاں صنعتی انقلاب کے نتیجے میں علم کے فروغ کے شعبہ میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ اس طرح انٹرنیٹ عام ہونے کے بعد علم کا حصول بہت آسان ہوگیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ انٹرنیٹ کے ذریعے اپنی پسندیدہ کتابوں تک آسان رسائی جو ممکن ہوتی ہے، یہ حصول علم اور اس کے پھیلائو کا بہت بڑا ذریعہ ثابت ہوا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ موجود ہ دور میں مینوفیکچررز، فروخت کنندگان اور صارفین کے مابین رابطے بہت بہتر ہوگئے ہیں، ان تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نوجوان خود کو تعلیم اور ہنر سے آراستہ کریں۔

Related Posts