کراچی، ضلع وسطی میں موبائل چھیننے کی سب سے بڑی واردات، لاکھوں کے فون غائب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھانہ زمان ٹاؤن کے علاقے بھٹائی کالونی میں وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا
تھانہ زمان ٹاؤن کے علاقے بھٹائی کالونی میں وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد میں اسٹریٹ کرائمز میں نئے سال کے آغاز میں بھی کمی نہ آسکی، ضلع وسطی میں موبائل فون چھیننے کی اب تک سب سے بڑی واردات رپورٹ ہوئی ہے جس کے دوران مسلح ملزمان نے لاکھوں کے موبائل فون غائب کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی کے علاقے کریم آباد میں ہوٹل پر بیٹھے 30 سے زائد افراد کے ساتھ اسٹریٹ کرائم کی سب سے بڑی واردات پیش آئی۔ 5 نقاب پوش ڈاکو شہریوں سے موبائل فون، نقدی اور قیمتی سازوسامان لوٹ کر لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

 ڈکیتوں کی شوہراور بچوں کے سامنے خاتون سےاجتماعی زیادتی، سنسنی خیز انکشافات

ڈاکوؤں نے اسلحہ دکھا کر ہوٹل کے باہر بیٹھے افراد کو گھیر لیا۔ ڈاکوؤں نے چائے پینے والے شہریوں سے موبائل اور قیمتی سازو سامان کی لوٹ مار کی۔ واردات کے بعد پانچوں مسلح ملزمان اطمینان سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ایس ایچ او عزیز آباد فرخ ہاشمی نے کہا کہ چار سے 5 ڈاکوؤں نے موسیٰ کالونی، ایف بی ایریا سے کریم آباد آ کر لوٹ مار کی۔ واضح رہے کہ کریم آباد اور موسیٰ کالونی کے مابین فاصلہ بہت کم ہے جسے عام طور پر شہری پیدل عبور کرجاتے ہیں۔

پولیس کے مطابق پانچ ڈاکوؤں نے واردات سے قبل کریم آباد پہنچنے کیلئے 2 موٹر سائیکلز کا استعمال کیا۔ چھینے گئے موبائل فونز کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے پر تحقیقات کر رہے ہیں، مقدمہ جلد درج کیا جائے گا۔ 

 

Related Posts