شیخ رشید اور عمران ریاض کی گرفتاری، مبین جتوئی اور نثار شر کی شدید مذمت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخ رشید اور عمران ریاض کی گرفتاری، مبین جتوئی اور نثار شر کی شدید مذمت
شیخ رشید اور عمران ریاض کی گرفتاری، مبین جتوئی اور نثار شر کی شدید مذمت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریک کے رہنماء مبین جتوئی اور ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سندھ نثار شر نے شیخ رشید اور عمران ریاض کی گرفتاریوں پر مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ کیا اس وقت ان حالات کا اندازہ تھااور ایسی جدوجہد کے لئے تیار تھے۔

صوبائی رہنماء اور جنرل سیکرٹری سندھ مبین جتوئی نے کہا کہ ملک میں دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ سیاستدانوں اور صحافیوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے پاکستان میں سب سے بڑا جرم بن گیا ہے۔ آزادی اظہار کو سلب کرنے کی کرنے سے حقیقت نہیں چھپ سکتی۔

گزشتہ دس ماہ سے ہر حربہ بری طرح ناکام لیکن انا کی تسکین نہیں ہوپارہی۔ آئے روز کی گرفتاریاں نوجوانوں کو اس خوف سے آزاد کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:ممنوعہ فنڈنگ کیس:الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل خارج

انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرتے وقت ایسی جدوجہد کے لیئے تیار تھے۔ملک میں حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ آزاد و خود مختار پاکستان کے لیئے ہر قیمت ادا کرنے کے لیئے تیار ہیں۔

Related Posts