ڈیفنس اور کلفٹن میں گداگروں کے خلاف آگاہی مہم چلائی جائے گی، آفتاب صدیقی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈی ایچ اے اور کلفٹن میں گداگروں کے خلاف آگاہی مہم چلائی جائے گی، ایم این اے آفتاب صدیقی
ڈی ایچ اے اور کلفٹن میں گداگروں کے خلاف آگاہی مہم چلائی جائے گی، ایم این اے آفتاب صدیقی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ایم این اے آفتاب حسین صدیقی کا کہنا ہے کہ گداگروں کے خلاف ڈی ایچ اے اور کلفٹن کے اطراف میں آگاہی بیدار کرنے کے حوالے سے  بینر آویزہ  کیئے جائیں گے۔

ایم این اے آفتاب حسین صدیقی کی رہائش گاہ پر ڈی ایچ اے اور ملحقہ علاقوں میں گداگروں کی بڑھتی ہوئی تعداد جو ایک سنگین معاشرتی مسئلے کی صورت اختیار کرتا جارہا ہے کے حوالے سے مہم کے آغاز کے زمرے میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں اراکین صوبائی اسمبلی شہزاد قریشی، ڈاکٹر سیما ضیاء، ڈی ایس پی کلفٹن، ڈی ایچ اے اور سی بی سی ذمہ دران نے شرکت کی۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ایم این اے آفتاب حسین صدیقی کا کہنا تھا کہ افغانی کوڑا کرکٹ جمع کرنے والوں کی وجہ سے ڈی ایچ اے اور کلفٹن گندگی کے ڈھیر بنتے جارہے ہیں، جبکہ ڈی ایچ اے اور کلفٹن میں اسٹریٹ کرائمز  اور ڈکیٹی کے وارداتیں بڑھتی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں 

محکمہ صحت سندھ کی لاپرواہی کے باعث عوام کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں، حلیم عادل شیخ

حکومت پر غیر اعتمادی کے باعث اسٹاک مارکیٹ مسلسل گر رہی ہے، شیری رحمن

ان کا کہنا تھا کہ مقامی پولیس ، ڈی ایچ اے، سی بی سی، رہائشی اور اراکین اسمبلی ہم سب نے مل کر لوگوں کو اس مسئلے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے آگاہی فراہم کرنا پڑے گی، ہم مساجد سمیت دیگر عوامی مقامات پر گداگری اور ان جعلی گداگروں سے متعلق   آگاہی مہم چلائیں گے۔

آفتاب حسین صدیقی کا کہنا تھا کہ خاص کر عوام کو اس مسئلے کی سنجیدگی کو سمجھتے ہوئے اس مافیا کو پہچاننا ہوگا اور جعلی فقیروں کو پیسے دینا بند کرنا ہوگا، ماضی میں بھی فقیروں کے کئی نیٹ ورک بے نقاب ہو چکے ہیں جو منظم طریقوں سے اس کاروبار کو چلا رہے ہیں۔

ایم این اے آفتاب حسین صدیقی کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ ایک بڑا چیلنج ہے تو قانون نافذ کرنے والے ادارے ، مقامی افراد اور حکومتی نمائندوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا جس کے لئے ہر ماہ ایک نشست منعقد کی جائے گی۔

اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی کا کہنا تھا کہ گداگروں کا باقاعدہ ایک مافیہ ہے ان کو گرفتار کرنا ضروری ہے ، میرے حلقے میں ایک گروہ سرگرم ہے  جو مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث ہے ، سگنل پر بھیک مانگنے والے،گاڑیوں کو صاف کرنے والے،  نا معلوم افراد کی سرپرستی میں کام کررہے ہیں۔

ڈاکٹر سیمہ ضیاء کا کہنا تھا کہ ہم بہت شکر گزار ہے ایم این اے آفتاب حسین صدیقی کے جن کی بدولت اس اہم معاشرتی مسئلے پر ہم نے بات کی ، گداگری ایک کاروبار بن چکا ہے ضرورت مند ماں باپ بھی اپنے بچوں کو پیسے مانگنے کیلئے باہر بھیج دیتے ہیں۔

Related Posts