کورونا وائرس کے باعث معذور بچوں کی تقریبات بھی متاثر ہورہی ہیں۔صدرِ مملکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کے باعث معذور بچوں کی تقریبات بھی متاثر ہورہی ہیں۔صدرِ مملکت
کورونا وائرس کے باعث معذور بچوں کی تقریبات بھی متاثر ہورہی ہیں۔صدرِ مملکت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران معذور اور خصوصی بچوں کی تقریبات بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ایوانِ صدر میں ہونے والی ایسی تقاریب بھی متاثر ہوئیں جن میں یتیم ، معذور اور تھیلسمیا سے متاثرہ بچوں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والے بچے شریک ہوتے تھے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کا سامنا کر رہا ہے جس کے دوران ہمیں اپنے ان معذور بچوں کو بھولنا نہیں ہے۔ ہم کورونا وائرس کا مقابلہ کریں گے اور جلد ہی اس پر قابو پا کر معذور بچوں کی تقاریب کا انعقاد بھی عمل میں لایا جائے گا۔ 

Related Posts