روسی صدر کو نفسیاتی مریض کہنے والی ماڈل کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روسی صدر کو“نفسیاتی”مریض کہنے والی ماڈل کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا
روسی صدر کو“نفسیاتی”مریض کہنے والی ماڈل کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

روس: کہتے ہیں کہ پہلے تولو پھر بولو، یہ صرف کہاوت نہیں بلکہ حقیقت ہے، آپ کی زبان سے نکلا ایک جملہ کبھی کبھار تو ایک لفظ بھی آپ کے لئے بہت زیادہ معنی خیز ہوسکتا ہے۔

ایک روسی ماڈل کے ساتھ ایسا ہی کچھ ہوا جس کے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے خلاف دئیے گئے ایک بیان کو ان کی موت کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

روسی ماڈل گریٹا ویڈلر پہلی بار اس وقت سرخیوں میں آئی تھیں، جب انہوں نے کھلے عام روسی صدر کو نفسیاتی مریض کہا تھا۔ تاہم، حقیقت یہ ہے کہ اس بارے میں حتمی رائے نہیں دی جاسکتی کہ روسی صدر کا ان کی موت سے کوئی لینا دینا ہے یا نہیں۔

روسی ماڈل کی جانب سے پیوٹن کو سائیکو پیتھ کہے جانے پر انہیں سرخیوں میں جگہ ملی۔ لیکن ان کی موت کی وجہ ان کا سابق بوائے فرینڈ بنا۔ان کا 23 سالہ گریٹا کا سابق بوائے فرینڈ دیمتری کورووین ان کا ہم عمر تھا۔

دیمتری نے اپنی گرل فرینڈ روسی ماڈل گریٹا کا بے رحمی سے قتل کرکے لاش سوٹ کیس میں ڈالی اور گاڑی کے بوٹ میں رکھ کر گھومتا رہا۔کورووین نے اب اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے گریٹا کو 300 میل کا فاصلہ طے کر کے لیپیٹسک نامی جگہ پہنچایا تھا۔

کورووین کے مطابق گریٹا کے قتل کی وجہ پیسوں کا تنازع تھا، اس کے سیاسی نظریات سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔اس نے گریٹا کی لاش والے سوٹ کیس کو گاڑی کی ڈگی میں ہی چھوڑ دیا تھا۔

کورووین گریٹا کی موت کے بعد اس کے سوشل میڈیا پیج کو مسلسل استعمال کرتا رہا تاکہ کسی کو اس کی موت یا گمشدگی کا شبہ نہ ہو۔یہ اس وقت تک جاری رہا جب تک اس کے یوکرینی بلاگر دوست میں سے ایک کو شک نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: سیاہ رنگ کے لباس میں ماورہ حسین کی خوبصورت تصاویر وائرل

اس نے روسی دوست کو اس بارے میں آگاہ کیا تو گریٹا کی تلاش شروع ہو گئی۔بالآخر اس کے بوائے فرینڈ نے قتل کا اعتراف کر لیا۔جبکہ اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Related Posts