قائد آباد سے لاپتہ 10سالہ رمشاء کا 8روزبعد بھی پتہ نہ چل سکا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قائد آباد سے لاپتہ 10سالہ رمشاء کا 8روزبعد بھی پتہ نہ چل سکا
قائد آباد سے لاپتہ 10سالہ رمشاء کا 8روزبعد بھی پتہ نہ چل سکا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : قائد آباد کے علاقے یار محمد گوٹھ سے لاپتہ ہونے والی 10سالہ رمشاء کا پولیس تاحال کوئی سراغ نہ لگا سکی، والدین کا کہنا ہے کہ اگر یہ کسی امیر کی بیٹی ہوتی تو اب تک پوری مشینری حرکت میں آچکی ہوتی۔

ذرائع کے مطابق 10سالہ بچی رمشاء 24ستمبر کو مدرسے سے لاپتہ ہوئی تھی، والدین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ مدرسے والے بھی بچی کے حوالے سے معلومات دینے میں تعاون نہیں کررہے۔

لاپتہ ہونے والی رمشاء کے والد کا کہنا ہے کہ واقع کا مقدمہ 24تاریخ کو درج کروانے کے باوجود پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور انویسٹی گیشن آفیسر نے 3روز کے بعد رابطہ کیا۔

مزید پڑھیں:ایف آئی اے سائبر کرائم کی اسلام آباد میں کارروائی، خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ انویسٹی گیشن آفیسر (آئی او) کے خلاف کیس میں دلچسپی نہ لینے پر کارروائی کی جائے اور اس کیس کو کسی ایماندار افسر کے سپرد کیا جائے۔ تاکہ بچی کو جلد سے جلد بازیاب کرایا جاسکے۔

Related Posts