وزارت پاورڈویژن کاسردیوں میں عوام کوسستی بجلی فراہم کرنے کااعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Electric-Rates-increase

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزارت پاور ڈویژن نے سردیوں میں عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا، سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ سردیوں میں بجلی کی ڈیمانڈ کم ہو جاتی ہے، سستی بجلی فراہمی کا اعلان نومبر میں کردیں گے۔

 سینیٹ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا، وزارت پانی و بجلی نے سردیوں میں سستی بجلی فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے، اجلاس میں سیکریٹری پاور عرفان علی نے کمیٹی کو بتایا کہ اس وقت سسٹم میں اضافی بجلی موجود ہے، اسکیم کا اعلان نومبر میں کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سردیوں میں بجلی کی ڈیمانڈ کم ہو جاتی ہے، وزارت پاور ڈویژن ایسی اسکیم پرکام کررہے ہیں کہ پیک آوراور آف آور کا فرق ختم کریں، اسکیم پر کام جاری ہے اور اس کا اعلان نومبر میں کردیں گے۔

سیکریٹری پاور نے کہا کہ سردیوں کی بعض راتوں میں ڈیمانڈ 5 ہزار میگاواٹ رہ جاتی ہے۔ اسکیم کے تحت تمام صارفین کو  یکساں نرخوں پر بجلی دیں گے۔

سیکرٹری پاور بریفنگ میں کہا کہ چاہتے ہیں کہ گیس کی طلب کم ہو اور صنعتی پہیہ چلے، گردشی قرضے نے پورے توانائی سیکٹر کو جکڑا ہوا ہے، کوشش ہے کہ آئندہ سال دسمبر تک سرکلر کا فلو صفر ہوجائے ، اب سرکلر ڈیٹ 1200 ارب روپے ہے۔

 سیکریٹری پاور نے کہا کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کوسنجوال سولرپاورپلانٹ سے بجلی فراہمی کی منظوری دی گئی ہے۔اس وقت بجلی کی پیداواری صلاحیت 35 ہزار میگاواٹ ہے، پیداواری صلاحیت کو سامنے رکھتے ہوئے بجلی پیدا کی جاتی ہے، معاہدے کے تحت کپیسٹی پیمنٹ ہرصورت کرنا ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا گزشتہ سال سرکلرڈیٹ میں 38ارب روپےکا اضافہ ہو رہاتھا، اس وقت سرکلر ڈیٹ 1200ارب روپے تک پہنچا ہے، حیدر آباد میں ایک ہزار پلازے کنڈوں پر چل رہے تھے پانچ سو پلازوں سے چوری ختم کردی پانچ سو ابھی بھی چل رہے ہیں۔

Related Posts