مناہل ملک کی ایک اور متنازع ویڈیو، عمیر اعوان پر سنگین الزام، حقیقت کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Minahil Malik threatens legal action against Umair Awan
GTV NEWS

مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک نے گلوکار عمیر اعوان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنے نئے گانے میں ان کی ذاتی زندگی سے متعلق معلومات شامل کی ہیں جس پر قانون کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

مناہل ملک نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں واضح طور پر کہا ہے کہ اگر 24 گھنٹوں کے اندر گانا یوٹیوب سے ہٹایا نہ گیا تو وہ اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گی۔

ان کا کہنا تھاکہ عمیر اعوان کے نئے گانے لارے آ میں میری ذاتی زندگی سے متعلق چیزیں دکھائی گئی ہیں جو مجھے بالکل پسند نہیں آئیں۔

انہوں نے گانے کو فوری طور پر ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی نجی زندگی میں مداخلت اور رازداری کی خلاف ورزی ہے۔

 

دوسری جانب گلوکار عمیر اعوان نے سوشل میڈیا پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ مناہل جو مرضی کر لے، میں اپنا گانا ڈیلیٹ نہیں کروں گا۔

عمیر اعوان اور حارث کی آواز میں گایا گیا یہ گانا “لارے آ” تین روز قبل یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا تھا اور اب تک اسے 99 ہزار ویوز حاصل ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس تنازعے پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک تشہیری حربہ (پبلسٹی اسٹنٹ) ہو سکتا ہے جبکہ بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ مناہل ملک اس تنازعے کے ذریعے گانے کو وائرل کروانا چاہتی ہیں۔

Related Posts