سرکاری رہائش گاہ کو استعمال نہیں کرتا، مفتاح اسماعیل نے خبروں کی تردید کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرکاری رہائش گاہ کو استعمال نہیں کرتا، مفتاح اسماعیل نے خبروں کی تدید کردی
سرکاری رہائش گاہ کو استعمال نہیں کرتا، مفتاح اسماعیل نے خبروں کی تدید کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وہ قیام کیلئے سرکاری رہائش گاہ کو استعمال نہیں کرتے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیرِخزانہ مفتاح اسماعیل کے حوالے سے اس قسم کی خبریں سامنے آرہی تھیں کہ وہ قیام کیلئے سرکاری رہائش گاہ کا استعمال کرتے ہیں جس کی وزیرِخزانہ نے تدید کردی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ قیام کیلئے سرکاری رہائش گاہ کا استعمال نہیں کرتااور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد کے ایف 7 کے ایک گھر میں رہتے ہیں۔

وزیرِخزانہ نے کہا کہ یہ بالکل درست ہے کہ انھیں منسٹرز انکلیو میں رہائش گاہ الاٹ کی گئی تھی لیکن وہاں منتقل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک اُس گھر کا دورہ بھی نہیں کیا اور مستقبل میں بھی ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ انہوں نے حکومت سے گاڑی نہیں لی اور نہ ہی قومی خزانے سے کوئی پیٹرول لیتے ہیں اور نہ ہی تنخواہ لیتے ہیں۔

 

Related Posts