سندھ بھر میں پرائمری اور مڈل اسکول کھل گئے، تعلیمی سلسلہ بحال

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Decision of lockdown, schools' closure in Karachi may be taken

کراچی :سندھ بھرمیں اسکولوں میں ایس او پیزکے تحت آج سے پرائمری اورمڈل کلاسز کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے جس کے بعد تعلیمی سلسلہ ایک بار پھر بحال ہوگیا ہے۔

چھ ماہ سے زیادہ کے وقفے کے بعد تمام سرکاری اور نجی اسکول درجہ اول سے آٹھ تک کے لئے دوبارہ کھل گئے ہیں۔ اسکولوں کے انٹری پوائنٹس پر بھی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ایک بار پھر کورونا وائرس سے متعلق معیاری آپریٹنگ طریقہ کار اور احتیاطی تدابیر پر زور دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ ایسے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو ایس او پیز پر عمل کرنے میں ناکام رہیں گے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو بھی ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کریں۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ اگر والدین کو موجودہ صورتحال میں اپنے بچوں کو اسکول نہ بھیجنا چاہیں تو ان پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا جائیگا۔

مزید پڑھیں: پرائیویٹ اسکولز کی والدین کو7ماہ کی فیسیں اقساط میں ادا کرنیکی پیشکش

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 15 ستمبر کوپہلے مرحلے میں یونیورسٹیز اورمیٹرک تک اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔پرائمری اور مڈل اسکول 23 ستمبر سے سندھ کے علاوہ ملک بھر میں دوبارہ کھل گئے۔