میا خلیفہ نے فلسطینوں پر اسرائیلی بمباری اور جارحیت کے خلاف آواز بلند کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جہاں ایک طرف پاکستانی شوبز ستارے اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھا رہے وہیں دوسری جانب غیرملکی فنکاروں نے بھی فلسطین میں اسرائیلی بم بمباری اور جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنا شروع کردی ہے۔

 میا خلیفہ نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

میا خلیفہ نےاپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ وہ صرف یہ دیکھ رہی ہیں کہ امریکا انسانیت کے خلاف جرائم میں سالانہ 3 اعشاریہ 8 ارب ڈالرز کی مالی مدد فراہم کررہا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیک ” فری فلسطین ” بھی استعمال کیا جس کا مطلب ہے ’فلسطین کو آزاد کرو۔‘

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 83 ہوگئی ہے، جن میں 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی جبکہ درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ موسمیات نے 15 سے 17 مئی تک شدید گرمی کی پیشگوئی کردی