اسپین کی کامیابی کے ساتھ میا خلیفہ نے بھی 16 لاکھ ڈالر جیت لیے

تازہ ترین

تازہ ترین

فحش اداکارہ میا خلیفہ، فائل فوٹو
سابقہ فحش اداکارہ میا خلیفہ، فائل فوٹو

سال 2026 کے فٹبال ورلڈ کپ کے دوران جہاں دنیا بھر کی نامور شخصیات میدان میں نظر آئیں، وہیں فحش فلموں کی سابق اداکارہ اور موجودہ سوشل میڈیا پرسنیلٹی میا خلیفہ کی موجودگی نے بھی مداحوں کی خاصی توجہ حاصل کی۔

تینتیس سالہ میا خلیفہ، جن کا اصل نام سارہ جو چامون ہے، اس ورلڈ کپ میں باقاعدگی سے اسپین کی ٹیم کو سپورٹ کر رہی تھیں، اور جب اتوار کو فائنل میچ میں اسپین نے ارجنٹائن کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تو میا خلیفہ کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔ اسپین کی اس فتح سے میا خلیفہ کو ایک بڑا مالی فائدہ بھی حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے 10 لاکھ ڈالر کے اس جوئے کے ثبوت شیئر کیے جو انہوں نے اسپین کی کامیابی پر لگائے تھے۔ فائنل میں اسپین کی جیت کے بعد انہیں 16 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا زبردست منافع حاصل ہوا۔

View this post on Instagram

A post shared by Mia K. (@miakhalifa)

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ٹورنامنٹ کے دوران لی گئی تصاویر کے ساتھ جیتی گئی شرط کا اسکرین شاٹ بھی پوسٹ کیا، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یقین رکھا اور بڑی جیت حاصل کی، مجھے اپنے اپنائے ہوئے ملک اسپین پر بہت فخر ہے اگرچہ مجھ میں ہسپانوی خون کا ایک قطرہ بھی نہیں ہے۔

Related Posts