بلدیہ عظمیٰ کراچی: نومنتخب 119 اراکین سٹی کونسل نے حلف اٹھالیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل میں مخصوص نشستوں پر نو منتخب 119 اراکین سٹی کونسل کی حلف برداری ہوئی، جنہوں نے حلف اُٹھا لیا۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر منتخب سٹی کونسل کے اراکین سے رکنیت کا حلف لیا گیا۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل میں مخصوص نشستوں پر 121 اراکین سٹی کونسل کو حلف اٹھانا تھا، جبکہ 2اراکین حلف برداری میں غیر حاضر رہے۔

سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے مطابق سٹی کونسل کے اراکین کا انتخاب کیا گیا ہے،مخصوص نشستوں پر خواتین، مزدور، اقلیت، نوجوانوں، معذور افراد اور خواجہ سرا کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔

مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین بلدیاتی انتخابات میں براہ راست منتخب ہونے والے یونین کونسل (یو سی) چیئرمینز کے ساتھ سٹی کونسل کے اجلاس میں اپنی جماعت کی نمائندگی کریں گے۔

مزید پڑھیں:پرویز خٹک، اسد قیصر کو جہانگیر ترین کی پارٹی میں شامل کرنیکی کوششیں تیز

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل میں یونین کمیٹیوں کے الیکشن میں کامیابی کی بنیاد پر مختلف جماعتوں کو مخصوص نشستیں الاٹ کی گئی ہیں،سٹی کونسل اراکین نے ملک سے وفاداری، اپنے فرائض قانون کے مطابق ایمانداری سے انجام دینے کا حلف اٹھایا۔