پنجاب میں شوہر کے دوستوں کی نئی نویلی دلہن سے اجتماعی زیادتی، لڑکی کی حالت اب کیسی؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

men rape newly married friend’s wife in punjab

پنجاب کے مشہور شہر ساہیوال کے مضافاتی علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں تین افراد نے نئی نویلی دلہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان دلہن کے شوہر کے دوست تھے۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ چک نمبر 6 کے علاقے میں پیش آیا۔ متاثرہ خاتون کی شادی تین دن قبل 7 دسمبر کو ہوئی تھی۔ ملزمان نے شوہر محمد اقبال کے ساتھ دوستی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ گھناونا عمل انجام دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق محمد اقبال نے بیان دیا کہ شادی کے بعد وہ اور ان کی بیوی ان کے دوست ندیم کے گھر گئے۔ اگلے دن جب اقبال نے اپنی بیوی کو کہیں اور لے جانے کی بات کی تو ان کے دوست شفیق، منظور اور ندیم نے انہیں ایک ڈیرے پر جانے کی تجویز دی۔

کراچی میں ن لیگی رہنما امان اللہ آفریدی کے قتل کی ویڈیو سامنے آگئی

ڈیرے پر پہنچنے کے بعد ملزمان نے اقبال کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور دلہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔جب متاثرہ خاتون کی حالت خراب ہوئی تو ملزمان کمرے کا دروازہ کھلا چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

محمد اقبال کی شکایت پر کسووال پولیس اسٹیشن میں دفعہ 375 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Posts