پاکستان کی مشہور اداکارہ مہوش حیات نے اپنی شادی کے منصوبوں پر کھل کر بات کرتے ہوئے اپنے شریک حیات میں مطلوبہ خصوصیات بھی بیان کردیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں میزبان ندا یاسر کے ساتھ مہوش حیات نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ماضی میں کئی شادی کی پیشکشیں موصول ہوئیں تاہم اداکارہ نے کہا کہ پچھلے ایک یا دو سالوں میں ہی انہوں نے سنجیدگی سے اس پر غور کرنا شروع کیا ہے۔
مہوش حیات نے انکشاف کیا کہ اس سے پہلے ان کی ساری توجہ ان کے پیشہ ورانہ کیریئر پر مرکوز تھی۔
اسی گفتگو کے دوران انہوں نے اپنے آئندہ شریک حیات میں مطلوبہ خصوصیات کا ذکر کیا اور کہا کہ ان کا مستقبل کا ساتھی لازمی طور پر ان کے اداکاری کے کیریئر کی حمایت کرنے والا ہونا چاہیے۔
مہوش حیات نے بتایا کہ وہ جس شخص کو اپنا شریک حیات بنانے کا سوچتی ہیں، اس میں ذہانت اور مہربان دل ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس بات پر بھی غور کرتی ہیں کہ وہ شخص اپنے خاندان اور کام کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتا ہے۔انہوں نے کہا، “کیونکہ شادی صرف دو افراد کا میل نہیں، بلکہ دو خاندانوں کے درمیان رشتہ ہے۔”
مہوش حیات نے مزید کہا، “ایک اداکار ہونے کی حیثیت سے میرا شریک حیات کیلئے میرے کیریئر کو سمجھنا اور اس کی حمایت کرنا ضروری ہے کیونکہ میں کام جاری رکھنا چاہتی ہوں اپنے کیریئر میں ترقی کرنا اور اس شعبے کے دیگر پہلوؤں کو دریافت کرنا چاہتی ہوں۔”
انہوں نے کہاہونیوالے شوہر کو اسے مالی طور پر مستحکم ہونا چاہیے۔ کیونکہ اگر میں اچھی کمائی کر رہی ہوں، تو اس کی طرف سے کسی قسم کی کمتر ہونے کا احساس نہیں ہونا چاہیے۔ اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی حیثیت سے مطمئن ہو، مالی طور پر مستحکم ہو اور مجھے خوش کرنے کی خواہش رکھتا ہو۔”