مہر بانو غیر مناسب لباس پہننے پر تنقید کی زد میں آگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہر بانو غیر مناسب لباس پہننے پر خبروں کی زینت بن گئیں
مہر بانو غیر مناسب لباس پہننے پر خبروں کی زینت بن گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسکرین پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی پاکستانی اداکارہ مہر بانو نے غیر مناسب لباس میں تصاویر پوسٹ کرنے کے بعد خود کو ایک نئے جھنجھٹ میں پھسا لیا۔

مہر بانو نے اپنی اداکاری کی مہارت اور لگن سے شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچ کر اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا، اور بلاشبہ ایک ایسی طاقت جس کا شمار ان کے خوبصورت انداز کی وجہ سے ہوتا ہے جو ثابت کرتا ہے کہ وہ دل سے ایک اچھی اداکار ہ ہے۔

ابھرتی ہوئی اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک تصویر شیئر کی،جس میں وہ انتہائی غیر مناسب ٹاپ پہنے کھڑی ہیں، جبکہ مذکورہ تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تصویر میں Churails اسٹار نے براؤن چمڑے کی پینٹ کے ساتھ ایک چھوٹا سا ٹاپ پہناہوا ہے، جس کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

کچھ صارفین نے ان کی ڈریسنگ کے انتخاب کے لیے انہیں ’پاکستانی عرفی جاوید‘ کہا، جب کہ کچھ نے انہیں فحش تصویرشیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں:ہم جنس پرستی کی اجازت مانگنے والی مہر بانو کو بڑا دھچکا، انسٹاگرام اکاؤنٹ بند

آن لائن رد عمل کا سامنا کرنے کے بعد، انہوں نے پہلے اپنا کمنٹ سیکشن بند کر دیا اور بعد میں اپنی تمام تصاویر ہٹا دیں۔

Related Posts