کراچی کی ایک ایسی باہمت خاتون جو موبائل ریسٹورنٹ پر مزیدار چائنیز کھانے پیش کرتی ہیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوچ جذبہ اور عمل انسان کو بلندیوں کی جانب لے جاتا ہے، کراچی کی ایک ایسی ہی باہمت خاتون نے اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ ملکر ایک ایسے مننفرد موبائل ریسٹورنٹ کا آغاز کیا ہے جہاں پر وہ شہریوں کو مختلف قسم کے مزیدار چائنیز کھانے پیش کرتی ہیں۔

یونیورسٹی روڈ پر واقع ریسٹورنٹ میں ثناء تنویر نامی خاتون مزیدار سنگاپوری چاول اور مختلف قسم کے چائنیز کھانے انتہائی مناسب قیمت پر فروخت کرتی ہیں، وہ ایک میمن فیملی سے تعلق رکھتی ہیں، ان کے کھانوں کی فہرست میں باربی کیو، سنگاپوری، میکسیکن اور ترکی کے مزیدار کھانے شامل ہیں۔

ثناء تنویر نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہر ڈش معیاری ہوتی ہے اور انتہائی مناسب قیمت پر فروخت کی جاتی ہے۔ ہمارے ریسٹورنٹ پر گاہک صرف 200 روپے میں مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جبکہ مارکیٹ میں یہ ڈشز بہت زیادہ قیمت میں فروخت ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام خواتین کو اپنا کاروبار کرنا چاہیے۔ خیال رہے کہ ثناء تنویر اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ یہ کام کرتی ہیں اور رات 9 بجے سے لے کر دیر رات تک ذائقے سے بھرپور کھانے پیش کرتی ہیں۔

ثنا نے گفتگو میں یہ بھی بتایا کہ وہ شہریوں کے ساتھ اپنے گھروالوں جیسا ہی سلوک کرتی ہیں اور وہ یہ دیکھ کر بہت زیادہ خوشی محسوس کرتی ہیں کہ اُن کو دیکھ کر دیگر خواتین بھی متاثر ہورہی ہیں۔