مقبوضہ کشمیر میں شہداء کی تعداد پر میڈیا کو گمراہ کیا جاتا ہے۔شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں شہداء کی تعداد پر میڈیا کو گمراہ کیا جاتا ہے جبکہ شہادتوں کا کوئی سرٹیفیکیٹ بھی جاری نہیں کیا جاتا۔ 

ملتان  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مسئلۂ کشمیر کو ایک بار پھر عالمی سطح پر اجاگر کریں جس پر وزارتِ خارجہ میں اہم اجلاس کی صدارت کے لیے وزیر اعظم سے درخواست کریں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین اور امریکی کانگریس میں مسئلۂ کشمیر پر گفتگو ہوئی اور اسے اجاگر کیا گیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ بین الاقوامی اور اقوامِ متحدہ کے مشاہدین کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دی جائے۔ بھارتی سپریم کورٹ میں مسئلۂ کشمیر دیر سے اٹھایا گیا، پھر بھی بات کی گئی لیکن بھارتی حکومت اپنی ہی عدالت میں تاخیری حربوں سے کام لے رہی ہے۔

ناروے میں ہونے والے اسلام مخالف واقعے پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل ناروے کے سفیر کو دفترِ خارجہ میں طلب کرکے پاکستان کی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ ہم نے سفیر کو بتایا کہ اربوں مسلمانوں کی دلآزاری کی گئی۔ 

شاہ محمود قریشی نے میڈیا کو پیغام دیا کہ مسئلۂ کشمیر سے نظریں نہ ہٹائیں بلکہ دنیا کو حقائق سے آگاہ کریں۔ اقوامِ متحدہ کے نمائندوں اور امریکی سفارت کاروں کو بھی کشمیر جانے کی اجازت دینا ضروری ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر  میں مسلسل لاک ڈاؤن اور کرفیو کا آج 112واں روز ہے جبکہ مظلوم کشمیریوں کو گھروں میں قید کردیا گیا ہے اور نظامِ مواصلات مسلسل معطل ہے۔

کشمیری نوجوانوں، حریت رہنماؤں اور بھارت نواز سیاستدانوں کو بھی قابض بھارتی فوج نے بڑی تعداد میں گرفتار کرکے یا تو جیلوں میں ڈال دیا ہے یا انہیں نظر بند کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کشمیر میں کرفیو 112ویں روز میں داخل، اشیائے ضروریہ کی شدید قلّت

Related Posts