جے یو آئی نے مدارس رجسٹریشن بل پر حکومت کو مہلت دیتے ہوئے اسلام آباد کی طرف مارچ مؤخر کردیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں ”اسرائیل مردہ باد کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں 50 ہزار کے قریب شہدا میں 75 فیصد بچے اور خواتین ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکا اسرائیل کو سپورٹ کر رہا ہے، کیا ان کو انسانی حقوق کی بات کرنے کا حق ہے؟ ان کے ہاتھوں سے انسانوں کا خون ٹپک رہا ہے، امریکا اور اسرائیل انسانیت کے قاتل ہیں، امریکا اور مغربی دنیا انسانیت کے قاتل ہیں۔
بھارت کو ایک اور جھٹکا، بنگلادیش نے ٹیلی کام کا ایک بڑا معاہدہ ختم کردیا
انہوں نے کہا کہ فلسطین پر صہونیت کا کوئی حق نہیں ہے، فلسطین کی سرزمین فلسطینیوں کی ہے، ہم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، فلسطین کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔
جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ 20 سال تک افغانستان میں افغانوں کا قتل عام ہوتا رہا، غزہ کے مسلمانوں پر بمباری ہو رہی ہے، اسرائیل بے بس اور مظلوم مسلمانوں پر بمباری کررہا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ 26 ویں ترمیم لائے، ہم نے ایک صحت مند ترمیم دی، یہ 56 شقوں پر مشتمل ترمیم ایک کالا ناگ بنا کر لائے تھے، ہم اس ترمیم کو 56 سے 34 شقوں پر لائے۔
طالبان حکومت کا شام میں اپوزیشن قوتوں کی کامیابی کا خیر مقدم
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتیں عوام کی نہیں ہیں، ہم عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ججز کو کمزور کیا گیا ہے، پہلے ترمیمی بل ہم سے چھپایا جارہا تھا، پھر کہا جارہا تھا کہ 9 گھنٹے میں ترمیم پاس کروانی ہے، ہم نے انکار کیا، پھرایک ماہ تک اس پر ہم بات چیت کرتے رہے۔