عمران خان کی رہائی کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن کا اہم بیان سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو سما

سینئر سیاستدان جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی رہائی کے حوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔

جے یو آئی سربراہ نے اس حوالے سے اپنے اہم بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی فی الحال ممکن نظر نہیں آتی، تاہم ملکی سیاست میں کسی بھی وقت تبدیلی آسکتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے کسی ڈیل کا علم نہیں ہے، سنی سنائی باتوں پر تبصرہ نہیں کرسکتا، مظاہرے اور جلسے پی ٹی آئی کا حق ہیں، اس سے ان کو نہیں روکنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں میرا کوئی کردار نہیں ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق مذاکرات کے بعد اپوزیشن کو ریلیف ضرور ملا، دورہ برطانیہ پر نواز شریف سے ملاقات طے نہیں، لیکن ہو بھی جاتی ہے تو کوئی مضائقہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام میں جا رہے ہیں، نومبر کے آخر میں سکھر اور 8 دسمبر کو پشاور میں جلسہ کریں گے، ہمارے جلسوں کے بعد ملین مارچ تو بس ایک نام رہ جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیریوں کو اب خود ہی کچھ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ نجی دورے پر لندن میں ہیں، جہاں ان کے ساتھ پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔

Related Posts