کراچی میں میٹرک کے امتحانات آج سے شروع، امتحانی مراکز کی تبدیلی کا سلسلہ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

میٹرک
(فوٹو: ایجوکیشن نیوز)

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز آج سے ہوگیا، تاہم بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے تاحال امتحانی مراکز میں تبدیلی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر یقینی صورتحال نے طلبہ اور والدین کو پریشان کردیا، امتحانات میں شریک طلبہ نے شکایت کی کہ امتحانات سے ایک روز قبل ہی ایڈمٹ کارڈ پر درج امتحانی مراکز میں تبدیلی کردی گئی۔

صوبائی وزیر تعلیمی بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو نے حال ہی میں طلبہ کو ایڈمٹ کارڈز کے اجراء کے ساتھ ساتھ آن لائن رسائی میں ناکامی پر چیئرمین بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی پر برہمی کا اظہار کیا۔

چیئرمین کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ طلبہ کو سہولت فراہم کرنے میں سنگین غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں اور اگر 3روز تک تسلی بخش جواب نہ دیا گیا تو تادیبی کارروائی عمل میں لائیں گے۔

ناظم امتحانات کے مطابق امتحانات کے تمام انتظامات مکمل ہیں، بورڈ انتظامیہ کی درخواست پر کمشنر آفس میں نگرانی سیل کا قیام عمل میں لایا گیا، کمشنر کراچی کی ہدایت پر امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔

Related Posts