موسیٰ خیل کے جنگلات میں خوفناک آگ، سیکڑوں ایکڑ اراضی برباد

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل کنگری کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس نے سیکڑوں ایکڑ اپنی لپیٹ میں لے لیے۔

لیویز حکا م کے مطابق، آگ رات گئے احمد زئی میںسوئی کے جنگلات میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سینکڑوں ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس خوفناک آگ نے زیتون، جنگلی پستہ اور دیگر نایاب درختوں کے علاوہ خشک گھاس کو بھی جلا کر راکھ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل، جم داد مندوخیل نے فوری طور پر لیویز کی ٹیم کو متاثرہ علاقے کی جانب روانہ کردیا۔ لیویز اہلکار مقامی افراد کے ساتھ مل کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

کیپ ٹاؤن میں ہائیکنگ کے دوران جمائما گولڈ اسمتھ زخمی

یہ جنگلاتی آگ صرف موسیٰ خیل تک محدود نہیںرہی، بلکہ اس سے پہلے سوات، چترال، آزاد جموں و کشمیر کے جنگلات بھی ایسے ہی ہولناک واقعات کا سامنا کر چکے ہیں۔

ان آتشزدگی کے واقعات نے نہ صرف قیمتی قدرتی وسائل کو شدید نقصان پہنچایا ہے بلکہ مقامی آبادی کو بھی شدید مشکلات، شدید گرمی اور خطرناک حالات میں مبتلا کر دیا ہے۔

ایسے واقعات نہ صرف ماحولیات کو مستقل نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ مقامی افراد کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔

ماہرین نے ان جنگلاتی آگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات اور موثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Related Posts