مریم نواز کا بیان فوج کو ورغلانے اور پھوٹ ڈالنے کی کوشش ہے،شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز کا بیان فوج کو ورغلانے اور پھوٹ ڈالنے کی کوشش ہے،شیخ رشید
مریم نواز کا بیان فوج کو ورغلانے اور پھوٹ ڈالنے کی کوشش ہے،شیخ رشید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہی ہیں۔مریم نواز غیر ذمہ دارانہ بیانات سے باز رہیں۔

شیخ رشید احمد کا مریم نواز کے حالیہ انٹرویو پر کہنا تھا کہ مریم نواز کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے، مریم نواز فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہی ہیں، یہ فوج کو ورغلانے اور پھوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ یہ کس منہ سے ایسی باتیں کررہے ہیں، جب یہ نہ ملنے کا فیصلہ کر چکے تو رابطوں کی باتیں کیوں کر رہے ہیں۔ پہلے کہتے ہیں فوج سیاست میں مداخلت نہ کرے، پھر اسی فوج سے کہتے ہیں کہ حکومت کو ہٹاؤ اور ہمیں بٹھاؤ۔ قوم کو بتائیں قریبی ساتھی کون ہیں اور ان سے کیا رابطہ کیا گیا؟۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن کے بعد سیاست میں ہلچل ہوگی، 15 نومبر کے بعد اس سے بھی زیادہ غیر ذمہ دارانہ بیانات آنا شروع ہوجائیں گے۔ ڈیڑھ سے دو ماہ میں (ن) لیگ سے آوازیں آئیں گی پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

پوری دنیا میں اسٹیبلشمنٹ رابطے میں ہوتی ہیں، فوج کے لوگ (ن) لیگ کی طرف دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے، فوج نے اپنے لوگوں کو چارج شیٹ کرکے ان کی زبانیں بند کیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فوج نے ن لیگ کی سیاست پر لکیر کھینج دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ان ہاوَس تبدیلی اپوزیشن کا حق ہے، آزما کر دیکھ لیں، شکست ان کا مقدر ہے، ان ہاوَس تبدیلی میں بھی شکست ہوگی،نوازشریف کے بیانیے کی قیمت انہیں ادا کرنی پڑے گی۔وفاقی وزیر ریلوے نے مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: مریم نواز نے فوج سے بات چیت کیلئے حکومت ختم کرنیکی شرط رکھ دی

Related Posts