عمران خان پر جادوٹونہ کا الزام، سوشل میڈیا پرمریم نواز کے گلاس پر تبصرے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz is being criticized on social media

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نوازکی جانب سے وزیراعظم عمران خان پر جادوٹونہ کے الزام کے بعد مریم نواز کے جادوئی گلاس پر بھی سوال اٹھ گئے ہیں۔

گزشتہ روز مریم نوازنے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھاکہ عمران خان آئینی وزیراعظم ہیں نہ منتخب، وہ سلیکٹڈ ہیں، عمران خان کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے، عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر قابض ہیں اورجادو ٹونہ کے ذریعے ملک کو چلا رہے ہیں، جنترمنتر سے پٹرول اور آٹا سستا کیوں نہیں کرتے؟۔

مزید پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنماؤں نے مریم نوازکو سیاسی چڑیل قرار دیدیا

اب برطانیہ سے کوئی نہیں نکال سکتا،نوازشریف نے لندن میں شادی کرلی، افواہیں زیرگردش

ان کا کہنا ہے کہ جو شخص ملک کی اہم ترین تقرریاں جادو ٹونے سے کرتا ہو، بجائے وزیراعظم کے جنات تقرریاں کرتے ہوں تو پھر اس ملک کا دنیا میں تماشہ بننا کوئی حیرانگی کی بات نہیں ہے اگر انکا جادو ٹونا اتنا ہی کامیاب ہے تو وہ عوام کی بھلائی کیلئے کیوں استعمال نہیں ہوتا۔

مریم نواز کے بیان پر گزشتہ روز سے پی ٹی آئی کے وزراء،رہنماء اور کارکنان شدید برہمی کا اظہار کررہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر مریم نوازکیخلاف مہم میں ان کے ہاتھ میں اکثر دکھائی دینے والے اسٹیل کے گلاس کے حوالے سے بھی تبصرے کئے جارہے ہیں۔

 

Related Posts