ویڈیو اسکینڈل کے باوجود مریم نواز کا زبیر عمر کو ترجمان برقرار رکھنے کا فیصلہ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

لاہور: مسلم لیگ ن مرکزی نائب صدر و سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے محمد زبیر عمر کو ویڈیو اسکینڈل کے باوجود اپنا ترجمان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مریم نواز شریف نے سابق گورنر سندھ و ن لیگ کے رہنماء محمد زبیر عمر پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے انہیں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف نے محمد زبیر عمر کو اپنا اور مریم نواز کا ترجمان مقرر کیا تھا جبکہ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد محمد زبیر عمر کو ترجمان کی ذمہ داریوں سے ہٹانے کی افواہیں زیر گردش تھیں۔

محمد زبیر عمر کی ویڈیو کے حوالے سے مریم نواز کا نام بھی سامنے آرہا تھا، سوشل میڈیا صارفین نے الزام لگایا تھا کہ مریم نواز نے ویڈیو لیک کروائی ہے۔

مزید پڑھیں:کیا محمد زبیر عمر کی لیک ہونے والی ویڈیو جعلی ہے؟

واضح رہے کہ سابق گورنر سندھ و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد زبیر عمر کی ویڈیو لیک ہونے کے حوالے سے مقامی ہوٹل کی انتظامیہ نے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آواری ہوٹل کے صارفین کو یہ یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ہوٹل کے کمروں میں کوئی خفیہ کیمرے نصب نہیں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ کسی نے مذموم مقاصد کیلئے خود سے کیمرے نصب کئے ہوں تو اس سے ہوٹل انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں ہے اور ہوٹل انتظامیہ مہمانوں کی پرائیویسی کا مکمل خیال رکھتی ہے۔