مریم نواز کی وزیر اعظم پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے پر تنقید

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
مریم نواز کی وزیر اعظم پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے پر تنقید
مریم نواز کی وزیر اعظم پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے پر تنقید

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے پر وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ابھی ابھی ابھی ریجیکٹیڈ خان صاحب تقریر جھاڑ رہے تھے کہ کل کے اراکین مشترکہ اجلاس میں جہاد سمجھ کر ووٹ کریں لیکن جہاد ملتوی کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اجلاس ملتوی ہونے کا مطلب ہے کالے قوانین پر حکومت کو شکست ہوچکی، شہباز شریف

پارلیمنٹ کا 11 نومبر کو ہونے والا مشترکہ اجلاس ملتوی

انتخابی اصلاحات پر قانون سازی جمہوری نظام کیلئے ضروری ہے، وزیر اعظم

ٹوئٹر پیغام میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا قوم یہ پوچھ سکتی ہے کہ جہاد اچانک ملتوی کیوں کرنا پڑا؟ ویسے تو قوم سب جانتی ہے مگر پھر بھی پوچھنا تو بنتا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس ملتوی ہونے کا مطلب ہے کہ کالے قوانین پر حکومت کو شکست ہوچکی ہے۔

شہباز شریف نے گزشتہ روز اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے ارکان اور اتحادیوں کے عدم اعتماد کے بعد وزیر اعظم عمران خان کو مستعفی ہوجانا چاہیے اور مشترکہ اجلاس کو ملتوی کرکے عمران خان نے یوٹرن کی روایت قائم رکھی۔