مریم نواز کے بیٹے پر 5آف شور کمپنیوں کا جھوٹا الزام، جنید صفدر کا شدید ردِ عمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جنید صفدر کے نام پر 5 آف شور کمپنیوں کی ملکیت سے متعلق الزامات کو مسترد کردیا جبکہ جنید صفدر نے بھی الزام کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا کہنا ہے کہ میرے خلاف خبر چلانے والے ٹی وی چینلز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ میں نے اپنے وکلاء سے بات کر لی ہے۔ میری کسی آف شور کمپنی کا کوئی وجود نہیں۔ میں ایک طالبِ علم ہوں اور میرے نام پر صرف ایک ہی بینک اکاؤنٹ ہے۔جعلی خبر کو مسترد کرتا ہوں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ علی ڈار کے نام پر بھی آفشور کمپنی تھی جو نواز شریف کے داماد ہیں، اس کے بعد مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نام پر بھی 5آف شور کمپنیاں نکلیں۔ اس خاندان کو کتنا پیسہ چاہئے؟ مریم نواز نے الزام پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا۔ 

قبل ازیں پینڈورا پیپرز کی تحقیقات میں شامل پاکستانی صحافی عمر چیمہ اور فخر درانی نجی ٹی وی پروگرام میں جنید صفدر پر لگائے گئے الزام کو غلط قرار دے چکے ہیں۔ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے خبر نشر کرنے والے نجی ٹی وی چینل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوری طور پر جعلی خبر پر معافی نہیں مانگی تو معاملہ عدالت جائے گا۔

بعد ازاں نجی ٹی وی (اے آر وائی) نے خبر درست کردی، ادارے کی جانب سے کہا گیا کہ جنید صفدر والی خبر جعلی ہے تاہم مریم نواز اس سے مطمئن نہیں ہوئیں۔ ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ خبر کو جھوٹا قرار دینا کافی نہیں، نجی ٹی وی چینل معافی مانگے، ورنہ پاکستان اور برطانیہ دونوں جگہ اس چینل کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پینڈورا پیپرز کی تفصیلات سامنے آگئیں

Related Posts