ملیر کی مویشی منڈی سے ایک شخص کی لاش برآمد، مقتول اسپیئرپارٹس کا کاروبار کرتا تھا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Woman, two girl killed in road accident in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملیر کنٹومینٹ بورڈ کے زیر انتظام لگائی جانے والی ایشاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے نوجوان بزنس مین کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش ملنے کے فوری بعد سچل پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، آرمی، اور ضلعی انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق منڈی کی پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی سے لیاری موسیٰ لین کے نوجوان اویس حمید کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق زہر دیکر مارا گیا ہے۔ مقتول امیر کاروباری تھا۔ وہ اسپیئر پارٹس کا کاروبار کرتا تھا۔ منڈی میں ہر سال پرائیوٹ ایڈمنسٹیرٹر کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔ اس مرتبہ مویشی منڈی سہراب گوٹھ کی پارکنگ کا ٹھیکہ اور کرتا دھرتا چودھری طارق، منشاء اور محسن شاہ ہیں۔

پولیس اس بارے میں تحقیق کررہی ہے کہ گاڑی لاش سمیت مویشی منڈی کے پارکنگ لاٹ میں کیسے پہچ گئی۔ اس سمیت دیگر سوالات کے جواب اور تفتیش بھی کی جائے گی۔

سچل پولیس نے گاڑی سے شراب کی بوتل اور دیگر کاغزات کے ساتھ خاتون کے پرس ملنے کو بھی دیکھتے ہوئے اپنی تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ خاتون سمیت مقتول کے دیگر دوستوں کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامیہ کالج کی نجکاری میں رکاوٹ بننے والے پرنسپل کو کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ رپورٹ کرا دیا گیا

Related Posts