شادی سے انکار پر 19 سالہ یونیورسٹی طالبہ کو قتل کرنے والا شخص گرفتار

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
گرفتار شخص کی علامتی تصویر
علامتی فوٹو

جھنگ میں فیصل آباد روڈ پرسڑک کنارے سے  19 سالہ طالبہ کی لاش ملنے پر ایک ملزم کو حراست میں لے لیاگیا۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی زرعی یونیورسٹی کی 19 سالہ طالبہ بس کے ذریعے جھنگ میں اپنے گھر آرہی تھی۔ طالبہ اپنے سفر کے دوران اہلخانہ کے ساتھ رابطے میں تھی تاہم  اہلخانہ سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد پولیس کو طالبہ کی لاش چنیوٹ روڈ پر موڑ کے قریب ملی۔

پولیس کاکہناہےکہ قتل  کے سلسلے میں مقتولہ کے ایک رشتہ دار کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم طیب نے بیان دیاکہ اُس نے طالبہ کو چنیوٹ موڑ کے قریب ورغلا کر بس سےاتارا اور بعد میں اغوا کرکے زہریلی چیز کھلا کر قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے اپنی گاڑی استعمال کی اور لاش کو سڑک پرپھینک دیا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہےکہ ملزم مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن والدین شادی کے لیے تیار نہیں تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی نشاندہی پر طالبہ کا لیپ ٹاپ برآمد  کرلیا اور  مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی گئی۔

Related Posts