تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر ملک طاہر اقبال مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہری پور:ہری پور میں تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر کی گاڑی پر مسلح افراد اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر ملک طاہر اقبال جاں بحق ہوگئے۔جبکہ فائرنگ سے ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملک طاہر کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ صوبائی نائب صدر کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے کوٹیٹرہ کے مقام پر فائرنگ کی۔

مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہیں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگردوں کا سرغنہ احسان اللہ سنڑے 3ساتھیوں سمیت ہلاک