قومی ہیرو میجر شبیر شریف کا یومِ شہادت، پاک فوج کا شاندار خراجِ تحسین

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ہیرو میجر شبیر شریف کا یومِ شہادت، پاک فوج کا شاندار خراجِ تحسین
قومی ہیرو میجر شبیر شریف کا یومِ شہادت، پاک فوج کا شاندار خراجِ تحسین

راولپنڈی: پاکستان کے نڈر سپوت میجر شبیر شریف کا یومِ شہادت آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے جس پر ترجمان پاک فوج نے میجر شبیر شریف شہید کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق میجرشبیر شریف شہید نے سن 1965ء کی جنگ میں بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا اور ستارۂ جرات کے ساتھ ساتھ اعزازی شمشیر بھی حاصل کی۔ ان کا شمار وطن کیلئے جان قربان کرنے والے بہادر فوجی افسران میں کیاجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وطن پر جان نچھاور کرنے والے میجر محمد اکرم کا یومِ شہادت

پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کا 70واں یومِ شہادت

گجرات کے گاؤں کنجاہ میں پیدا ہونے والے میجر شبیر شریف نے 28 اپریل 1943 کو صوبہ پنجاب میں آنکھ کھولی اور 19 اپریل 1964ء کو فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے بھائی ہیں۔ 

پاک بھارت جنگ 1971ء میں 6 دسمبر کے روز میجر شبیر شریف نے مغربی محاذ کے سلیمانکی سیکٹر میں وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہادت پائی۔ان کی بہترین خدمات کو آج یاد کیا جارہا ہے۔ پوری قوم اپنے بہادر سپوت کو خراجِ تحسین پیش کررہی ہے۔

دشمن سے جنگ کے دوران میجر شبیر شریف اور ان کی ٹیم نے بھارت کے 4 ٹینکس تباہ کردئیے اور 43 سپاہیوں کو جہنم واصل کردیا۔ انہیں سن 1971ء کی جنگ کا ہیرو تسلیم کرتے ہوئے نشانِ حیدر کے اعزاز سے نوازا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ میجر شبیر شریف شہید انتہائی بہادر  افسر تھے۔ انہوں نے 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں بہادری کی شاندار مثالیں قائم کیں۔ میجر شبیر شریف کی قربانی ثابت کرتی ہے کہ مادرِ وطن کی حفاظت سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

Related Posts