کراچی میں منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دو اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار اہلکاروں میں اے ایس آئی کفیل اور ایک سپاہی شامل ہیں، جو سی ٹی ڈی سول لائنز میں تعینات تھے۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکار انمول عرف پنکی کے ساتھ رابطے میں رہتے تھے۔
اس سے قبل کیس میں غفلت اور مبینہ روابط کے الزام پر متعلقہ ضلع کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) علی حسن کو بھی معطل کیا جا چکا ہے۔ ان کی معطلی کا نوٹیفکیشن وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت پر جاری کیا گیا تھا۔
دوسری جانب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ پنکی کیس میں کئی معتبر نام سامنے آ رہے ہیں اور منشیات کے کاروبار سے مزید اہم شخصیات کے نام بھی نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انمول عرف پنکی زیادہ تر لاہور میں رہتی تھی جبکہ کیس کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جا رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








