مجلس وحدت المسلمین نے ملی یکجہتی کونسل کا بائیکاٹ کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی اور  سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پنجاب و نائب صدر ملی یکجہتی کونسل سید حسن رضا کاظمی نے کہا ہے کہ آج منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کی زیرصدارت ملی یکجہتی کونسل کے ہونیوالے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم کو مضبوط کیا اور آئندہ بھی مضبوط تر بنائیں گے، مگر ہم کسی بھی تکفیری گروہ کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کا قیام بھی تکفیری گروہوں کی آشیرباد کو ختم کرنے اور پاکستان کو مسلکی پاکستان کی بجائے مسلم پاکستان بنانے کیلئے عمل لایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:

بارکھان واقعہ، مظلوم خاندان کو کس جرم کی سزا دی گئی؟

انہوں نے کہا کہ افسوس کہ جماعت اسلامی جو کہ اس پلیٹ فارم کا حصہ ہے اور اس نے تکفیری گروہ کی نمائندگی کرتے ہوئے باقی تمام مسالک کے اور بالخصوص مولانا سید ابوالاعلی مودودی کے نظریات کو پس پشت ڈال کر متنازعہ بل کو پیش کیا اور اس بل کو اسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم جو کہ تمام مذہبی جماعتوں کا نمائندہ فورم ہے، اس پر ڈسکس نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کے حوالے سے جماعت اسلامی نے تمام مسالک کے سربراہان کو اعتماد میں نہیں لیا، جس کی وجہ سے ہم آج کے اس اجلاس جو کہ جماعت اسلامی کے مرکز میں منعقد ہونے جا رہا ہے، اس کا بائیکات کرتے ہیں۔

Related Posts