عدنان کون ہے؟ ماہرہ خان نے مداحوں کو سچائی سے آگاہ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدنان کون ہے؟ ماہرہ خان نے مداحوں کو سچائی سے آگاہ کردیا
عدنان کون ہے؟ ماہرہ خان نے مداحوں کو سچائی سے آگاہ کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ماہرہ خان نے اپنی ماضی کی یادوں کو مداحوں سے شیئر کردیا، یہ نوبت اُس وقت آئی جب ماہرہ خان کے چاہنے والوں نے ان سے اس کے بارے میں سوال کرنا شروع کئے۔

ماہرہ خان نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں عدنان کے ساتھ ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں اپنی ٹیم کی کے ساتھ بہت ساری تصاویر بالخصوص اپنے میک اپ آرٹسٹ کی کیوں پوسٹ کرتی ہوں، انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتی میں اس کا جواب کیسے دوں۔

اداکارہ نے کہا کہ آج جب میں عدنان کے لئے ایک تحریر لکھ رہی ہوں تو میں نے سوچا کہ میں آپ سب کے ساتھ اس کا اشتراک کروں،عدنان ایک معاون تھا، جب میں ایم ٹی وی میں وی جے تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ماہرہ خان نے کہا کہ نبیلاز میں ہم سب کو میک اپ کے لئے بھیجا گیا تھا، میں کچھ کرنے کو تیار نہیں تھی، اس لئے مجھے عدنان کے حوالے کردیا گیا، ہم وہاں بیٹھے ہوتے تھے، مجھے عدنان کی ہر بات پر ہنسی آتی تھی، یہ 2006/7کی بات ہے۔

ماہرہ خان نے کہا کہ آج تقریباً 15سال بعد بھی وہ میرا میک اپ آرٹسٹ ہے، مگر وہ دنیا میں میرے لئے بہت اہم ہے، ماہرہ نے کہا کہ وہ میرا بھائی بھی ہے، دوست بھی ہے، میرا راز دان بھی ہے، جب میں پریشان ہوتی ہوں تو وہ جانتا ہے کہ میں کیسے مسکرا سکتی ہوں۔

ماہرہ نے کہا کہ میں اپنے کام اور اپنے پرودگار کی بہت شکر گزار ہوں کہ مجھے ان لوگوں نے گھیرا ہوا ہے جن میں بہت پیار کرتی ہوں، تو اس سوال کا جواب دینا بالکل آسان ہے، میں ان لوگوں کی وجہ سے ہوں، آخر میں ماہرہ خان نے عدنان کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ ”میرے دل کا ٹکڑا“

Related Posts