علی نور پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی گلوکارہ ماہا علی کاظمی کون ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نوری بینڈ کے معروف گلوکار علی نور پر گلوکارہ ماہا علی کاظمی کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ماہا علی کاظمی

ماہا علی کاظمی ایک خاتون گلوکارہ ہیں جوشادی شدہ ہیں اور اُن کا ایک بیٹا بھی ہے۔ گلوکارہ ایک دفعہ آڈیشن دینے کیلئے کوک اسٹوڈیو گئیں تھیں جہاں پر اُن کی ملاقات علی نور سے ہوئی۔ ماہ علی کاظمی کے مطابق علی نور نے آڈیشن کے دوران انھیں ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

معاملہ کیا ہے؟

ماہا علی کاظمی نے انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز شیئر کیں جس میں انہوں نے علی نور پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ علی نور نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا، لاہور میں اپنے دفتر بلا کر نشہ کرنے کو کہا اور کوک اسٹوڈیو میں میرا دیا جانے والا آڈیشن بھی خراب کردیا۔

گلوکارہ نے کہا کہ چاہے میں اتنی معروف گلوکارہ نہیں مگر اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے کہ میں آپ کی گندی سوچ اپنا لوں گی یا کوئی بھی آفر قبول کرلوں گی۔

ماہا علی کاظمی نے انتہائی سخت الفاظ میں علی نور پر الزام لگاتے ہوئے اُنہیں ایک گندی سوچ کا مالک انسان قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی نور اُن مردوں میں سے ہیں جو خواتین سے آگے بڑھنے کے مواقع چھین لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اُن کے بنانے سے ہی ہم کچھ زندگی میں بن پائیں۔

ماہا علی کاظمی نے  انسٹا اسٹوریز میں کہا کہ میں اتنی باصلاحیت ہوں کہ اپنا کیریئر خود بنا سکوں مجھے آپ جیسے غلیظ انسان کی بات سننے کی ضرورت نہیں ہے۔ 

علی نور پر جنسی ہراسانی کے پرانے الزامات

علی نور پر پہلی دفعہ جنسی ہراسانی کا الزام نہیں لگایا بلکہ اس سے قبل 2022 میں صحافی عائشہ بنت راشد کی جانب سے بھی علی نور پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا گیا تھا جس پر بعد میں علی نور نے معافی مانگ لی تھی۔

Related Posts