لیاری کی لڑکیوں کا سائیکل کے ذریعے خود مختاری اور آزادی کا سفر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کا علاقہ لیاری ملک بھر میں مشہور ہے، تاہم اس کی وجہ شہرت زیادہ کوئی اچھی نہیں بلکہ ماضی سے بہت ہی بری سمجھی جاتی ہے۔ لیاری کا نام سنتے ہی گینگ وار یاد آجاتے ہیں۔ مگر اب لیاری ماضی کا لیاری نہیں رہا ہے بلکہ بدلتا لیاری بن چکا ہے جہاں سے نت نئے ٹیلنٹ ابھرتے ہوئے سامنے آ رہے ہیں۔
لیاری گرلز کیفے نہ صرف لیاری کا ماحول بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے بلکہ لیاری کا منفی تاثر بھی بہتر کرنے کیلئے شب و روز کوشاں ہے۔

خواتین ہماری قومی آبادی کا نصف سے بھی زیادہ ہیں۔ اس پس منظر میں لیاری گرلز کیفے کا کردار یقینا بڑی اہمیت کا حامل ہے اور پھر لیاری جیسے وسائل ترقی سے محروم علاقے میں ایسی کاوش کا منظم ہونا یقینا بہت ہی امید افزا صورتحال ہے۔

لیاری گرلز کیفے خواتین کو خود مختار بنانے کے دیگر منصوبوں کے ساتھ بچیوں اور لڑکیوں کو بالکل مفت سائیکلنگ بھی سکھا رہی ہے۔ کیفے کی سربراہ کا کہنا ہے کہ اس عمل کا آغاز انہوں نے کچھ سال پیشتر ہی کیا، تاہم اس کا رسپانس اس قدر اچھا آیا کہ بہت جلد یہ لیاری کی خواتین میں مقبول ہوگیا۔

انہوں نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ سائیکلنگ سے جہاں لڑکیاں گھر سے باہر ضرورت سے نکلتے وقت اپنی سفری مشکلات کم کر سکتی ہیں وہاں یہ خود سے سائیکل چلاتے ہوئے گھر سے باہر نکلنا لڑکیوں کو آزادی کا احساس دلاتا ہے اور یہ احساس انہیں پھر ہر قدم پر طاقت بخشتا ہے۔

کیفے سے وابستہ بچیوں اور ٹرینرز کا کہنا ہے کہ عوام ان کے کام کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ خواتین مضبوط ہوکر قومی ترقی میں اپنے حصے کا کردار احسن انداز میں ادا کر سکیں۔

Related Posts