ماہِ رمضان کی مبارک ساعتوں میں دستر خوان کی شان بڑھانے والی مزیدار لقمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hyderabadi luqmi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

رمضان المبارک میں پکوڑے، سموسے، رول اوردیگر تلی ہوئی اشیاء کے بغیر دسترخوان ادھورا سمجھا جاتا ہے اور کراچی میں جہاں دیگر بھانت بھانت کی اشیاء شہریوں کا دل لبھاتی ہیں وہیں حیدر آباد دکن کی ایک مشہور روایتی ڈش لقمی بھی شہریوں کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔

تقسیم ہندوستان کے بعد حیدرآباد دکن سے ہجرت کرکے آنیوالے لوگ آج بھی کراچی میں نہ صرف لقمی کھانا پسند کرتے ہیں بلکہ سال بھر یہ لقمی ان کے دسترخوان کی شان بڑھاتی ہے۔

Lukhmi enhances the prestige in Ramadan

ایم ایم نیوز نے ماہ صیام میں اپنے قارئین کیلئے حیدرآباد کی مشہور لقمی کا انتخاب کیا ہے، لقمی کیا ہے اور کیسے بنتی ہے اس حوالے سے تمام تفصیلات پیش خدمت ہیں۔

دکن اچار گھر
جیل چورنگی کے قریب حیدرآباد کالونی میں واقع دکن اچار گھر میں تیار کی جانیوالی لقمی شہر قائد میں اپنی لذت اور معیار کی وجہ سے بہت مشہور ہے، دکن اچار گھرکے مالک کا کہنا ہے کہ تقسیم ہند کے بعد ہندوستان سے آنیوالے لوگ حیدرآباد کالونی میں سکونت پذیر ہوئے تھے جہاں حیدرآبادی کھانے تیار کرنا قدیم روایت ہے اور خاص روایتی سوغات لقمی بھی یہیں تیار کی جاتی ہے۔

Lukhmi enhances the prestige in Ramadan

لقمی لفظ کے معنی بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلے ایک لقمے کے برابر بنائی جاتی تھی جسے آپ ایک بار میں ہی منہ میں رکھ سکتے ہیں۔ اسی نسبت سے یہ ڈش لقمی کہلاتی تھی اور کھانے سے پہلے ریفریشمنٹ کے طور پر لوگ لقمی کو بہت پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 18 سال کی عمر میں میرے والد نے مجھے اپنے ساتھ کام میں شامل کیا اور گزشتہ کئی سالوں سے ہم مزیدار پکوان خاص طور پر لقمی شہریوں کی خدمت میں پیش کررہے ہیں۔

لقمی کی تیاری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے میدے کاایک پٹا بیلا جاتا ہے اس کے بعد اس میں قیمہ رکھ کر تہہ لگانے کے بعد ٹکڑوں میں کاٹا جاتا ہے اور پھر تیل میں تلنے کے بعد کھانے کیلئے پیش کیا جاتا ہے۔

Lukhmi enhances the prestige in Ramadan

ان کا کہنا ہے کہ لقمی کھانے میں انتہائی مزیدار ہوتی ہے اور اس سے معدے پر بھاری پن بھی محسوس نہیں ہوتا۔ اکثر لوگ لقمی کو حیدرآبادی سموسمہ کہتے ہیں لیکن یہ الگ چیز ہے اور اس کے مصالحے تیار ملتے ہیں۔

قیمہ بھوننے میں ہم اپنی مہارت کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے کھانے والے پہلی بار میں ہی لقمی کے شوقین بن جاتے ہیں اوررمضان میں لوگ دور دور سے لقمی لینے کیلئے آتے ہیں۔

Related Posts