سرگودھا میں سائنسی نمائش، طالبات نے کم قیمت سینیٹائزر گیٹ متعارف کرادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرگودھا میں سائنسی نمائش، طالبات نے کم قیمت سینیٹائزر گیٹ متعارف کرادیا
سرگودھا میں سائنسی نمائش، طالبات نے کم قیمت سینیٹائزر گیٹ متعارف کرادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں سائنسی نمائش کے دوران سرکاری اسکول کی طالبات نے کم قیمت سینیٹائزر گیٹ متعارف کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدر آباد ٹاؤن کے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں سائنسی نمائش منعقد ہوئی۔ طالبات کو ہدایت کی گئی تھی کہ سائنسی نمائش کے دوران اپنی بنائی ہوئی سائنسی افادیت کی حامل اشیاء منظرِ عام پر لائیں۔

گورنمنٹ گرلز اسکول کی طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے کم خرچ پر سینیٹائزر گیٹ بنایا جس سے گزر کر جراثیم سے پاک رہا جاسکتا ہے۔ عموماً ایسے گیٹ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مختلف مقامات پر استعمال کیے جاتے ہیں۔

عام طور پر ایسے گیٹس کی تیاری پر کافی پیسہ خرچ کیا جاتا ہے جس کا مقصد کورونا جیسے موذی مرض سے محفوظ رہنا ہوتا ہے تاہم طالبات نے یہ گیٹ کم خرچ میں تیار کیا تھا جس پر گورنمنٹ اسکول اساتذہ نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ 

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کا کہنا تھاکہ پاکستان میں شعبۂ سائنس کیلئے بہترین صلاحیتوں کی حامل طالبات موجود ہیں جن کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے جبکہ نئی نسل بھی وطن کا نام روشن کرنے کی صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  مسلمان ترک سائنسدان نے دعویٰ کیا کہ ان کی بنائی ہوئی ویکسین کورونا وائرس کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک سکتی ہے۔

 کلینیکل ٹرائلز سے گزرنے والی پہلی کورونا ویکسین تیار کرنے والے مسلم سائنسدان اوور شاہین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کو مصیبت میں مبتلا کردینے والے کورونا وائرس کا ہماری ویکسین خاتمہ کرسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  سائنسدان نے کورونا ویکسین بناکرمسلمانوں کا سرفخرسے بلند کردیا

Related Posts