لاک ڈاؤن میں سختی یانرمی وفاق کی مشاورت سے کی جائے گی، ناصر حسین شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاک ڈاؤن میں سختی یانرمی وفاق کی مشاورت سے کی جائے گی، ناصر حسین شاہ
لاک ڈاؤن میں سختی یانرمی وفاق کی مشاورت سے کی جائے گی، ناصر حسین شاہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات، بلدیات، جنگلات و جنگلی حیات اور مذہبی امورسید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن ن کی صورتحال جوں کی توں ہے اور لاک ڈاو ن بڑھانے یا نرم کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں سختی یانرمی وفاق کی مشاورت سے کی جائے گی۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دکاندار فی الحال ایس او پیز کے مطابق دکانیں کھولیں اور بند کریں۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز سے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ مشاورت کے ذریعے سے مسائل حل کریں گے اور امید ہے کہ اس پر جلد کوئی فیصلہ ہوجائے گا۔

دریں اثنا صوبا ئی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے معروف قوال شہید امجد صابری کی والدہ اور مرحوم غلام فرید صابری کی اہلیہ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Related Posts