رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا چئیرمین نیب ،چیف سیکریٹری اور سیکریٹری لوکل اینڈ ہاؤسنگ کے نام خط

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا چئیرمین نیب ،چیف سیکریٹری اور سیکریٹری لوکل اینڈ ہاؤسنگ کے نام خط
رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا چئیرمین نیب ،چیف سیکریٹری اور سیکریٹری لوکل اینڈ ہاؤسنگ کے نام خط

کراچی: رکن سندھ اسمبلی اور رہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ اظہر نے ایم ڈی اے میں مبینہ کرپشن اور تعیناتیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

چیئرمین نیب ، چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹری لوکل کو لکھے گئے خط میں رہنما پی ٹی آئی راجہ اظہر نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں  کرپٹ افسران کی تعیناتیوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ افسران عبدالناصر خان اور محمد عرفان بیگ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ معاملے سے متعلق چیف سیکریٹری سندھ کو متعدد بار خط لکھے گئے، تاہم چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

راجہ اظہر کے مطابق افسران دیگر محکوں سے ڈیپیوٹیشن کی بنیاد پر تعینات کیے گئے ہیں، افسران نے جعلی دستاویزات سے اپنی تعیناتی ظاہر کی، افسران محتلف محکموں میں پہلے بھی کرپشن میں ملوث رہے ہیں، افسران نے مزید 8 افراد کو غیرقانونی طور پر ایم ڈی اے میں مختلف عہدوں پر بھرتی کیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 8 افراد کا تعلق ان افسران کے دوست احباب اور رشتےداروں میں سے ہے، من گھڑت اور جعالی دستاویزات کی بنیاد پر ایم ڈی اے میں کرپشن کی جارہی ہے، ڈائریکٹر نیب ایم ڈی اے میں جاری اندھیر نگری کیخلاف فوری نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی نے 30 ستمبر کے بعد ہوائی سفر کے لئے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی

Related Posts