کرپشن ختم کرنے کے دعویدار سرعام عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہے ہیں، شہباز شریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت اپنی نااہلی سے ریاست اور شہریوں کا رشتہ کمزور کررہی ہے، شہباز شریف
حکومت اپنی نااہلی سے ریاست اور شہریوں کا رشتہ کمزور کررہی ہے، شہباز شریف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے تین ماہ کے اندر کرپشن ختم کرنے کے دعویدار سرعام عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہے ہیں بدعنوانی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔

وفاقی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز میری تقریر میں مداخلت کی کوئی مثال نہیں ملتی، تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ اپوزیشن لیڈر بات کرے اور مداخلت کی جائے۔

انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس کا خمیازہ یہ بھگتیں گے اور تاریخ آپ کو ذمہ دار ٹھرائے گی۔ آپ نے ایوان کا تقدس مجروح کروایا ہے۔ اس دوران بھی حکومتی بنچوں سے شور شرابا جاری رہا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان مسلط ہوئے تو جی ڈی پی پہلے سال دو اعشاریہ ایک فیصد پر چلی گئی تھی۔ ایک کروڑ نوکریاں تو دور کی بات پچاس لاکھ لوگوں کو بے روزگار کر دیا گیا۔ آج ملک میں بے روزگاری کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی روٹی کو ترس گیا ہے۔ سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد غربت کی لکیر سے نیچے جا چکی ہے۔ تین سالوں میں دو کروڑ افراد غربت کے گہرے گڑھے میں جا گرے ہیں۔ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ عمران نیازی نے کیا تھا، قوم پوچھ رہی ہے کہ بجٹ میں کہاں ہے ایک کروڑ نوکریاں اور گھر کدھر ہیں؟

ادھر قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی رکن علی نواز اعوان اور ن لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی، علی نواز اعوان نے بجٹ بک شیخ روحیل اصغر کو مار دی۔

یہ بھی پڑھیں : بیرک انچارج نے ٹھنڈا پانی مانگنے پر قیدی کو مار مار کر ادھ موا کردیا

Related Posts